30 نومبر 2014 - 15:03
شام، دہشتگردوں کے خلاف فوج کا آپریشن جاری

شام میں دہشتگردوں کے خلاف فوج کی وسیع مہم جاری ہے اور فوج نے ملک کے چار صوبوں میں دہشت گردوں کو کاری ضرب لگائی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے حلب، دیرالزور، ادلب اور عین العرب یا كوباني میں درجنوں تكفيري دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ مشرقی حلب کے شیعہ اکثریتی علاقے نبل اور زہراء میں شام کی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

شام کی فوج نے اسی طرح ادلب میں تكفيري دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے اسلحے کے ذخائر پر کنٹرول کر لیا۔ دیرالزور کے حویجہ الصکر علاقے میں فوج کی کارروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔ادھر فوج اور مقامی کرد ملیشیا نے جنوبی كوباني میں دہشت گردوں کے ایک سربراہ ابو خنسا کو بھی موت کے گھاٹ اتار دیا۔

.....

/169